پشاور(آن لائن) صوبائی دارلحکومت پشاور کے بازاروں میں حفاظتی اقدامات سے لاپرواہی برتنے کے نتیجے میں کورونا کے پھیلائو میں شدت آ سکتی ہے کی رپورٹس صوبائی حکومت کوارسال کردی گئی ہیں۔ پشاو ر کے بازاروں میں تیسرے روز بھی سینکڑوں خریداروں کا رش رہا۔ بازاروں میں بچوں کے گم جانے ، زخمی ہونے کے و اقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت کوارسال کردہ رپورٹ کے مطابق بازاریں کھلنے کے تیسرے روز 5سے 25فیصد افراد نے ماسک کا استعمال کیا 75فیصد خریداروں نے ماسک کا استعمال نہیں کیا گلوز پہنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو نظر انداز کیا جا رہاہے جس کے باعث حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہے۔ صوبائی دارلحکومت پشاور کے بیشتر مارکیٹوں میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے کی رپورٹ صوبائی حکومت کو فر اہم کی گئی ہے۔