آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ،سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ

93

کوئٹہ(خبر ایجنسیاں)آرمی چیف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکورٹی کی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں سیکورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے اور بارڈرمینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے افسروں اور جوانوں کے بلند عزم اور حوصلے کی تعریف کی ان کے پروفیشنلزم اور لگن کو بھی سراہا۔آرمی چیف کو بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی انہوں نے دور درازعلاقوں میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔