ترکی میں کورونا کی روک تھام کے لیے جاسوس ٹیم تشکیل

489

ترکی نے کورونا وائرس جیسے گھمبیر مسئلے سے نمٹنے کے لیے انوکھا حل نکال لیا۔

ترک محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے 6 ہزار طبی عملے پر مشتمل ایک جاسوسی ٹیم “ٹریسرز” تشکیل دے دی ہے۔

یہ جاسوسی ٹیم ملک بھر میں کورونا مریض کے قریبی احباب کے گھروں پر رات کے اوقات میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتی ہے اور قریبی احباب کے کورونا ٹیسٹ کراتی ہے۔

احباب کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کو قرنطینہ منتقل کردیا جاتا ہے جبکہ جاسوسی ٹیم ان کی سفری تفصیلات اور ان سے ملاقات کرنے والے افراد کی کھوج لگاتی ہے اور ان کا بھی کورونا ٹیسٹ کراتی ہے۔

ترکی کے محکمہ صحت نے اس فورس کو کورونا کی روک تھام میں مفید اور کارآمد قرار دیا ہے۔