بلوچستان کے وزیر خزانہ کورونا کا شکار

455

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

ظہور بلیدی نے کہا کہ میں نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔