کراچی لاک ڈاؤن،شاپنگ مالز کی اشیا میں پھپھوندی لگ جانے کا انکشاف

355

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف شاپنگ مالز میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے اشیا پر پھپھوندی لگ گئی ہے۔

کراچی میں 21 مارچ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں واقع شاپنگ مالز مکمل بند تھے،صفائی ستھرائی کا ناقص نظام ہونے کی وجہ سے چمڑے سمیت دیگر اشیا پر فنگس لگ گیا ہے۔

شاپنگ مالز کا ایئرکنڈیشن سسٹم مسلسل بند رہنے کی وجہ سے چمڑے کی اشیا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ ماہر صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک ماہ تک شاپنگ مال جانے سے گریز کریں۔

جناح اسپتال کے کنسلٹینٹ فزیشن ڈاکٹر عمر سلطان نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ شاپنگ پر جانا چاہتے ہیں تو ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی کریں کیونکہ اس کی وجہ سے جلد پر انفکیشن ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر عمر کے مطابق مال میں مختلف نوعیت کے انفکیشن اور فنگس سے بچنے کے لیے احتیاط تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، ،شاپنگ مال کھلنے کی صورت میں داخل ہونے والے افراد کا ریسپیریٹری سسٹم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔