گورنر سندھ سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات،صحت یابی پر مبارکباد دی

364

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں کوروناوائرس سے صحت یابی پر مبارکباد دی۔

گورنر سندھ نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صحت یابی کے لئے دعا کرنے والے تمام افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے فون،خطوط اور پیغامات کے ذریعہ ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ صوبہ کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ملاقات کے دوران صوبہ میں کورونا وائرس کی صورتحال،اس ضمن میں وزیر اعظم کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔