کراچی میں آج بارش کا امکان

494

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعرات 14 مئی کو ہلکی بارش کا امکان ہے،جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کے روز ہلکی بارش متوقع ہے۔آج شام مطلع ابر آلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے،جب کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے۔

ادارے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم 16مئی تک جنوبی پنجاب اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسا سکتا ہے،سسٹم کے پاکستان کے شمال میں پہنچنے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔یہ سسٹم بالائی سندھ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

میٹ آفس کے مطابق رواں ہفتے شہر کراچی کا موسم اچھا رہے گا،تاہم 17 مئی سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کی بات کی جائے تو جمعرات کے روز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اگلے 24سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا (چارسدہ، بٹگرام، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، دیر، سوات ، شانگلہ اور بونیر)، اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش اپنا رنگ جمائے گی۔

موسلا دھار بارش کے دوران گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا اندیشہ ہے۔ جاری کردی ایڈوائزری کے مطابق کسانوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گندم کی کٹائی اورگھائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اناج اور بھوسہ محفوظ کرلیں۔