کےیوجے دستور کی منتخب کابینہ کےاعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

407

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری،روزنامہ نئی بات کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر وسینئر صحافی مقصود یوسفی کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی منتخب کابینہ کے اعزاز میں بدھ کےروزکراچی پریس کلب میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

افطار ڈنر میں کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری مقصود یوسفی،اے ایچ خانزادہ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر ریاض احمد ساگر،نائب صدرمحمد رضوان بھٹی،شمس کیریو ،جوائنٹ سیکرٹری کفیل الدین فیضان،وقار بھٹی،خازن وکیل الرحمن سیکرٹری اطلاعات منیر عقیل انصاری،

مجلس عاملہ کےراناجاوید،شمیل احمد غوری،عمیر رضا،راؤ محمد افنان،ریحان حیدراور امجد قائم خانی سمیت دیگرسینئرصحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقعے پر سینئر صحافی مقصود یوسفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان خدمت خلق کے ذریعے قریب الہٰی کا باعث ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اس ماہ مقدس میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شامل ہوں۔روزہ صرف بھوک اور پیاس برداشت کرنے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھنے کا نام ہے۔

اس ماہ مقدس میں ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے اور غریبوں ناداروں کا خیال رکھنا چاہیے۔میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ماہ مقدس کے فیوض و برکات سے نوازے اور رمضان المبارک کے دوران روزوں سمیت تمام عبادتوں کو اپنی بارگاہ اقدس میں شرف قبولیت بخشے۔

آخر میں صدر کے یو جے ریا ض احمد ساگر اور نائب صدرمحمد رضوان بھٹی نےسینئر صحافی مقصود یوسفی اور افطارڈنر میں شر یک منتخب کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔