متحدہ کی ایم پی اے منگلاشرما کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

263

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں،ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی منگلاشرما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،اس حوالے سے منگلاشرما نے میڈیا کو بتایا کہ میرے شوہرنےحال ہی میں بلوچستان کا سفرکیا تھا میرے شوہر اور میں نے علامات محسوس ہونے پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا،جس میں دونوں کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں اپنے گھر میں آئیسولیٹ ہیں،واضح رہے کہ منگلا شرما ایم کیوایم کی اقلیتی مخصوص نسشت پر ایم پی اے منتخب ہوئی ہیں۔ان کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔

اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔