آزادجموں وکشمیر سینٹرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2020ء منظور

146

مظفرآباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے مسودہ قانون’’ آزادجموں وکشمیر سینٹرل بورڈ آف ریونیو ایکٹ 2020‘‘ منظور کرلیا۔وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر نے مجلس قائمہ کی رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ایکٹ کے Premble کے علاوہ اس کی دفعہ 5,4,3,2,اور 6 میں ترامیم کی گئی ہیں،دفعہ 17کو حذف کردیا ہے۔ حکومت آزادکشمیر سینٹرل بورڈ آف ریونیو کے نام سے بورڈ کی تشکیل دے گی۔ جس کا چیئرمین ہوگا گریڈ 21یا اس سے بالا کاافسر ہوگا اور وہی سیکرٹری بورڈ بھی ہوگا۔ بورڈ کے ارکان میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیکرٹری مالیات ، سیکرٹری قانون ، چیف کمشنر ؍کمشنر ایج آر ( ڈائریکٹ ٹیکس) شامل ہونگے ۔ جبکہ بور ڈایک سیکرٹری بور ڈ ؍ممبر خود منتخب کر ے گا۔ بورڈ چیئرمین کوبورڈ کی ممبر شپ کی تبدیلی کا اختیار ہو گا۔ رکن اسمبلی عبدالماجد خان نے کہا کہ یہ وفاق کے متوازی قانون سازی ہے جس پر تحفظات ہیں۔ سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ بل کو 8مئی کے اجلاس میں مجلس قائمہ کے سپرد کیا گیا تھا جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین موجود تھے ،یہ تاثر غلط ہے کہ وفاق کے متوازی کوئی قانون بنایا جارہا ہے ۔