ایوانوں میں قادیانی وائرس گھسا ہواہے جو کورونا سے بھی بدتر ہے،مولاناعبدالحق

136

کوئٹہ (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اہل ایمان کی وحدت، اتحاد اور روحانی سکون کا مرکز ہے۔ اقتدار کے ایوانوں میں قادیانی وائرس گھسا ہوا ہے جو کورونا سے بھی بدتر ہے۔ اہل ایمان نے ہمیشہ استعمار کے آلہ کاروں کے وار ناکام بنائے ہیں۔ ختم نبوت قانون میں تبدیلی، آئین سے روگردانی کی سازشوں کو بند ہونا چاہیے، یہ کیا ہے کہ قادیانیوں کو خوش کرنے کے لیے ختم نبوت قانون سے چھیڑ چاڑ کیا جاتا ہے، جب عوام کی طرف سے پریشر آجاتا ہے تو یوٹرن لیا جاتا ہے، آئندہ اس قسم کی سازشوں وغلطیوں سے پرہیز کیا جائے، بصورت دیگر عوام کے غیض وغضب، نبی پاکﷺ سے محبت کا جذبہ بے حس، غافل حکمرانوں کے ناپاک ارادوں کو ملیا میٹ کردے گی۔ جماعت اسلامی ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والوں کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں نریندر مودی سرکار کا فاشزم ہولناک شکل اختیار کرگیا ہے۔ عالمی برادری اور عالم اسلام کی بے حسی، جانبداری تاریخ کا بڑا المیہ ہے۔ کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے مسائل کے حل کے ساتھ دنیا اور خطہ کا امن جڑا ہوا ہے۔ امریکا، یورپ، انڈیا، اسرائیل اپنے جارحانہ سیاسی، اقتصادی ناجائز مفادات کے لیے پوری دنیا کو تباہ کررہے ہیں۔ کورونا وبا نے پھر دنیا کو موقع دیا ہے کہ استحصالی نظام بدلا جائے۔ انسانوں کو آزادی، خود مختاری کا بنیادی حق دیا جائے۔ کورونا وبا نے ساری دنیا کو تلپٹ کردیا ہے۔ دنیا بھر کا سماجی و اقتصادی نظام ڈھیر ہوگیا ہے۔ یہ امر نوشتہ دیوار ہے کہ مغربی سرمایہ دارانہ نظام اور مغرب کی سیاسی تہذیبی بالادستی بے بنیاد ہے اور اب اس کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ مغربی تہذیب اپنے تمام حوالوں سے اپنے انجام کی طرف ہے۔ مولانا مودودیؒ نے اشتراکیت اور مغربی سرمایہ دارانہ استحصالی نظام کے خاتمے کی نوید سنائی تھی، دونوں نظام بے نقاب ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر کے انسانوں اور عالم اسلام کے لیے اسلام کی حکمرانی میں ہی امن، تحفظ، ترقی و استحکام اور فلاح ہے۔