وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونا کا شکار

107

کوئٹہ( آن لائن) وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ ظہور بلیید نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر
نہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ صحت یابی کے لیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔