بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

411

کوئٹہ : بلوچستان کے شہر  تربت اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہےکہ  تربت اور گرد نواح میں زلزلے کا جھٹکا 16کلو میٹر  گہرائی میں آیا،جس کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز تربت سے 70کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے لگنے پر لوگ طیبہ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔