نابینا افراد کیلئے الیکٹرانک قرآن پاک نسخہ تیار

391

ریاض: سعودی عرب کی تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کیلئے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے۔

اس منفرد الیکٹرانک نسخے میں قرآن پاک کی آیات، عربی حرف اورصفحات کو متحرک شکل میں تیار کیا گیا ہے جو بریل کی مدد سے پڑھا جاسکے گا۔ الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور سپاروں کو آسانی کے ساتھ تلاش کرسکیں گے۔

سعودی میڈیاکے مطابق  الیکٹرانک قرآن کی ایجاد نے قرآن کے عمومی نسخوں پر تلاوت میں درپیش مشکلات کوختم کردیا ہے۔ بریل پر تیار کردہ قرآن کریم کے نسخے چھ جلدوں پرمشتمل ہیں۔

شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالج مینجمنٹ کےسربراہ مشعل الھرسانی کی زیرنگرانی تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کیلئے الیکٹرانک قرآن پاک کا نسخہ کافی محنت اور مہارت کے ساتھ تلاش کیا ہے۔