کراچی میں کل سے شدید گرمی کی ایک اور لہر آئے گی

335

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی والے ہوشیار ہوجائیں کل سے شہر میں شدید گرمی کی ایک اور لہر آئے گی، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی ہے،17 سے22 مئی کے درمیان درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ کل سےگرمی کرے گی پھر سے وار،سمندر کنارے شہر سے سمندری ہوائیں روٹھ جائیں گی۔سورج بھی آگ برسائے گا اور گرمی کا پارہ ہائی ہوجائے گا۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں اتوار سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو جمعہ تک جاری رہ سکتی جس کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ہیٹ ویو کے دوران روزے دار لاپرواہی بلکل نہ کریں،سحری اور افطار میں زیادہ سے زیادہ پانی پیں اوردھوپ میں نکلنے سےگریز کریں۔