کھلاڑیوں کو جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ٹریننگ کے لیے بلایا جائے، شاہد شیخ

47

کوٹری/لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کے ٹاپ قومی اثاثہ کھلاڑیوں کو جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فی الفور آئیسولیٹڈ کرکے ٹریننگ شروع کی جائے.انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پلیئرز سماجی معاملات میں پہلے ہی آئیسولیٹڈ رہتے ہیں اور ملکی وقار اور ٹائیٹلز کے دفاع کی خاطر وہ عام میل جول سے پہلے ہی پرہیز کرتے ہیں اس لیئے انہیں اسلام آباد میں میل جول اور باہر نکلنے پر پابندیوں کے ساتھ تربیت کی فراہمی وقت کی اہم اور ہنگامی ضرورت ہے.اس ضمن میں پاکستان بیس بال و ہاکی فیڈریشن نے گزشتہ ہفتے آواز بلند کی تھی جسکے بعد دیگر فیڈریشنز نے بھی اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گرانٹ دیئے جانے کی اپیلیں کردی ہیں.آئی پی سی نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قیادت میں میڈلسٹ کھلاڑیوں کو انعامات دے کر بہت بہترین کام کیا ہے تاہم کورونا کے باعث چونکہ عالمی مقابلے التواء کا شکار ہیں اور ہمیں ان میں شرکت کے لیئے کافی وقت مل گیا ہے۔