پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے اے این پی10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن میں غیرمتعلقہ اور غیرمقامی افراد کی شمولیت صوبائی خود مختاری اور صوبائی حقوق پر سمجھوتے کے برابر ہیں، پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک فرد کبھی بھی پشتون قوم کا نمائندہ نہیں بن سکتا اور نہ ہی وہ ہمارے صوبے کے حقوق کی جنگ لڑسکتا ہے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان کیا۔ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ہر چیز کو مذاق بنایا ہوا ہے، انتہائی سنجیدہ نوعیت کے آئینی و قانونی معاملات کو اس طرح ڈیل کرنا پارلیمنٹ اور قانون کی توہین ہے۔