آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ نیلم کا بڑا حصہ ٹوٹ گیا

46

مظفر آباد (آن لائن) آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کا بڑا حصہ نوسیری کے مقام پر ٹوٹنے سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے وادی نیلم، کنڈل شاہی، جاگراں سڑک بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں مکانات خالی کرانا شروع کر دیے ہیں۔ مقامی
ذرائع کے مطابق لینڈ سلائنڈنگ سے شاہراہ نیلم کا ملبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاورمنصوبے کے ان ٹیک ڈیم میں ٹوٹ کرگرا۔