اسرائیل کیلئے چین کے سفیر کی اپنے گھر سے لاش بر آمد

531

اسرائیل میں چین کے سفیر دیو وائی تل ابیب کے نواحی علاقے میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم فی الحال کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔

دیو وائی کو فروری2020 میں اسرائیل میں تعینات کیا گیا تھا اور اس سے قبل وہ یوکرائن میں فرائض انجام دے چکے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں تعینات چینی سفیر ڈو وی اسرائیلی شہر تل ابیب کے اپارٹمنٹ میں مقیم تھے جہاں وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق امکان ہے کہ چینی سفیر اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئےکیونکہ ان کے جسم پر کسی قسم کے نشان نہیں ملے ہیں تاہم اب تک ان کی موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق چینی سفیر کی گھر سے لاش ملنے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

58 سالہ ڈو وی رواں برس فروری میں اسرائیل میں بطور چینی سفیر تعینات کیے گئے تھے، اس سے قبل وہ یوکرین میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

چینی سفیر کے بیوی اور بچے ان کے ساتھ اسرائیل منتقل نہیں ہوئے تھے۔ مقامی پولیس نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ضروری قواعدوضوابط پورے کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیل کے چینل12 ٹی وی نیوز کے مطابق چینی سفیر کی سوتے ہوئے قدرتی موت واقع ہوئی ہے لیکن سرکاری بیان فی الحال جاری نہیں کیا گیا۔

اپنی تعیناتی کے بعد چینی سفیر نے کورونا وائرس کے سبب اپنے آپ کو 15 دن کے گھر میں آئسولیٹ کرلیا تھا۔ اپنی موت سے ایک ماہ قبل دیئے گئے انٹرویو میں دیو وائی نے کہا تھا کہ عالمی طاقتیں کورونا کے معاملے میں چین کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔بیماریاں پوری انسانیت کی دشمن ہوتی ہیں اور ہمیں مل کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔