نوکیا نے دو فیچر فونز متعارف کرادیے

636

طویل عرصے بعد نوکیا کمپنی نے دو نئے فیچر فونز نوکیا 125 اور 150 متعارف کرادیے ہیں۔ یہ فونزاس وقت مخصوص ممالک میں دستیاب ہوں گے اور آنے والے مہینوں میں مختلف خطوں میں متعارف کرائے جائیں گے۔

نوکیا 150 میں 2.4 انچ کا کیو وی جی اے کلرڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ سیریز 30 پلس سافٹ وئیردیا گیا ہے۔ اس فیچرفون میں 4 ایم بی ریم اور 4 ایم بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کےعلاوہ ڈوئل سم سپورٹ، فلیش اوروی جی اے کیمرا بیک پردیا گیا ہے۔

اسی طرح ہیڈفون جیک، مائیکرو یو ایس بی پورٹ، بلیوٹوتھ 3.0، ایم پی تھری پلیئر اور 1020 ایم اے ایچ بیٹری ی گئی ہے جس کو بدلا بھی جاسکتا ہے اور ہاں کلاسیک اسنیک گیم بھی اس فون کا حصہ ہے۔

نوکیا 125 میں بھی 2.4 انچ کا کیو وی جی اے کلر ڈسپلے ، 30 پلس سافٹ وئیر اور 4 ایم بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس میں بھی 4 ایم بی ریم، وی جی اے رئیرکیمرا، فلیش اور 1020 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اورایف ایم ریڈیو بھی موجود ہے۔

اس فون میں 2 ہزار کانٹیکٹس اور 500 ایس ایم ایس اسٹورکیے جاسکتے ہیں۔