کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں چھریوں کے وار سے بیٹی جاں بحق اور ماں کے زخمی ہونے کا واقعہ معما بن گیا، ابتدائی طور پر واقعہ کو ماں بیٹی کے جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیاگیا تھا، تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ناظم آباد میںگھر کے اندر چھریوں کے وار سے 40سالہ نزہت امبرین جاںبحق جب کہ اس کی 62سالہ وقارالنساء زخمی ہوگئی،پولیس نے ابتدائی طور پر واقعہ کو گھریلو جھگڑے کا نتیجہ قرار دیا تھا جس میںمشتعل ماں نے بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش کی تھی پولیس نے گھر سے واردات میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کر کے اپنے قبضے میںلے لی تھی، دوسری طر ف مقتولہ اور زخمی خاتون کے پڑوسیوں کا کہناہے کہ واقعہ ماں بیٹی کے جھگڑے کا نہیںہے دونوں ماں بیٹی کے درمیان کوئی تلخی نہیں تھی،مقتولہ کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی، مقتولہ ملنے کے لیے اپنے میکے آئی تھی،واقعہ میں یقینی طور پر گھر کے باہر کوئی فرد ملوث ہے،دوسری طرف اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ واقعہ میں زخمی خاتون کی گردن اور سر کے اوپری حصے پر زخم کے نشان موجود ہیں۔
، جو خود سے لگائے جانا بظاہر ممکن نہیںہے ، رضویہ پولیس کے مطابق مزید کارروائی زخمی خاتون کے بیان کے بعد کی جائے گی