شمالی وزیر ستان‘ وڈیو بنانے پر 2 لڑکیاں قتل

205

رزمک (صباح نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقہ گڑیوم میں غیرت کے نام پر2 چچا زاد بہنوں کو قتل کردیا گیا ۔ لڑکیوں کو ایک نوجوان کے ساتھ وڈیو بنانے کے الزام میں چچا زاد بھائی نے قتل کیا جس کا مقدمہ تحصیل رزمک کے تھانے میں درج کیا گیا ۔لڑکیوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے اور ان کی لاشیں جنوبی وزیرستان کی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔ 18 اور 16 سالہ لڑکیوں لے لواحقین لاشیں لے کر آبائی علاقے جنوبی وزیرستان منتقل ہوگئے ہیں اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔