وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کو ایک بار پھر احتیاط کرنے کی ہدایت

243

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر سیکھنا ہوں گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 864 کورونا کے نئے کیسز آئے ہیں جبکہ کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 280 ہوگئی۔

اُنہوں نے بتایا کہ 4679 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 864 نئے کیسز آئے ہیں،اب تک 127573 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے17241 مریض سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 12472 مریض زیرِ علاج ہیں، 11095مریض گھروں میں، 815 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 562 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 136 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 29 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اُنہوں نے کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے حوالے سے بتایا کہ آج 280 مزید مریض صحتیاب ہوکر نارمل زندگی کی طرف لوٹ گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایاکہ کورونا کے 864 نئے کیسز میں 657 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 171، ملیر میں 141 اور جنوبی 117 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وسطی میں 94، کورنگی میں 75 اور غربی 59 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اُنہوں نے سندھ کے دیگر شہروں کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی میں 31، جیکب آباد میں 30 اور لاڑکانہ میں 21 نئےکیسز آئے جبکہ سکھر میں 17، شکارپور، قمبر، شہداد کوٹ میں 7،7 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ ٹھٹھہ، کشمور اورکندھ کوٹ میں 5،5 مزید کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ مٹیاری اور نوشہرو فیروز میں 2،2 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔