کراچی کے دو اہم اداروں کے سربراہ تبدیل کردیے گئے

544

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی کے دو اہم اداروں کے سربراہ تبدیل کردیئے گئے۔آصف اکرام کوسندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے مینجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے فارغ جبکہ ڈاکٹر سیف الرحمن سے ڈی جی کے ڈی اے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کاشف گلزار شیخ کو نیا ایم ڈی سولڈ ویسٹ اور آصف اکرام ڈی جی ادارہ ترقیات کراچی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ نے گزشتہ روز آصف اکرام کو ایم ڈی سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عہدے سے فارغ کرکے ان جگہ کاشف گلزار شیخ کو ایم ڈی سالڈ ویسٹ جبکہ ڈاکٹر سیف الرحمن سے ڈی جی کے ڈی اے کا چارج واپس لے کر آصف اکرام کو ڈی جی کے ڈی اے تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

کاشف گلزار چھٹیوں پر ملک سے باہر ہیں مگر حیرت انگز طور پر گزشتہ روز ان کی غیر موجودگی کے باوجود اہم ترین عہدے سے نوازا گیا ذرائع کے مطابق کاشف گلزار کی ایم ڈی سالڈ ویسٹ تعیناتی پی پی پی کے اہم عہدے دار کے دباؤ پر کی گئی ہے۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق گریڈ 20کے کئی افسران برسوں سے اپنی تعیناتیوں کے منتظر ہیں تاہم حکومت سندھ سیاسی بنیاد پر اہم اور پرکشش عہدوں پر اپنے منظور نظر افسران کو تعینات کررہی ہے جس کے باعث سینئر افسران میں بے چینی پائی جا تی ہے۔