سندھ اسمبلی کا اجلاس 20 مئی بروز بدھ طلب کر لیا گیا

267

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کا اجلاس 20 مئی بروز بدھ صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے سندھ اسمبلی کااجلاس بلانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ اجلاس میں صرف 33 فیصد اراکین کو شرکت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے کہ جب ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

اس ضمن میں سندھ اسمبلی کے زارئع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں سنیٹائیزر مشینیں موجود نہیں ہیں۔ اراکین اسمبلی سمیت موجود اسٹاف کے لیے ماسک اور ہینڈ گلوز بھی دستیاب نہیں ہیں۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اراکین اسمبلی اور اسٹاف کے لیے درکار لازمی انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔