مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ، تعداد10 ہوگئی،108 نئے کیس

105

200518-08-
سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر 70 سالہ شخص کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں موت واقع ہوئی۔جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 108نئے کیسز کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 1121 ہوگئی۔ یہ تعداد جموں و کشمیر میں ایک دن میں سامنے آنے والے مثبت کیسز میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔ وادی میں اب تک کورونا وائرس سے 10 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اموات کی تعداد دو ہے۔