کووڈ۔19 کیلیے صوبوں کو سامان کی 5ویں کھیپ کی ترسیل مکمل

134

200519-08-
اسلام آباد(اے پی پی) کووڈ۔19 کے لیے صوبوں کو سامان کی 5ویں کھیپ کے تحت سندھ اور گلگت بلتستان کو سامان کی ترسیل مکمل کر لی گئی۔ 5ویں کھیپ میں سندھ کو 2 ہزار 822 این۔95، 3 ہزار 136 ڈی۔95 اور 48 ہزار 384 کے این 95 ماسک جبکہ گلگت بلتستان کو 441 این۔95، 490 ڈی۔95 اور 7 ہزار 560 کے این 95 ماسک جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کو 66 ہزار 620 اور گلگت بلتستان کو 10 ہزار 426 حفاظتی سوٹ ارسال کیے گئے۔ سندھ کو 61 ہزار 600 اور جی بی کو 9 ہزار 625 جوڑے سرجیکل دستانے دیے گئے۔اسی طرح سندھ کو ایک لاکھ 12 ہزار اور جی بی کو 17 ہزار 500 میڈیکل ماسک ارسال کیے گئے۔ ترجمان نے ارسال کردہ سامان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سندھ اور گلگت بلتستان کو فیس شیلڈ، سرجیکل گاؤنز اور کیپ، شوز کور، حفاظتی عینکیں اور سینیٹائزر بھی ارسال کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کے پی کے، بلوچستان اور آزاد کشمیر کو5 ویں کھیپ پہلے ہی بھیجوا دی گئی ہے جبکہ پنجاب کو 5ویں سامان کی ترسیل جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عید سے پہلے تمام صوبوں کو ایک اور کھیپ جاری کر دی جائے گی۔