امید ہے اعلیٰ عدالتوں میں فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا‘ بلاول زرداری

127

200519-08-
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ پارٹی چیئرمین نے کہا ہے کہ میں یقین نہیں کرنا چاہتا کہ اعلیٰ عدلیہ کوئی ایسا فیصلہ سنائے گی کہ پاکستانیوں کی صحت اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں۔