ایشیا میں ساڑھے 12 کروڑ لوگ بے روزگارہوگئے

142

200519-08-
اسلام آباد (اے پی پی) بین الاقوامی ادارہ محنت (آئی ایل او) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال کی دوسری سہ ماہی میں لاک ڈاؤن اور کام کے دورانیے میں کمی کی وجہ سے ایشیائی خطے میں ساڑھے 12 کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یورو زون میں بے روزگاری کی شرح 7.4 فیصد سے 9 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ہوٹلز، ریستوران، مینوفیکچرنگ اور ہول سیل وٹریڈ انڈسٹریزمیں سب سے زیادہ بے روزگاری کا امکان ہے، ان شعبوں کا معیشت میں حصہ 38 فیصد ہے۔کورونا وائرس سے عالمی معیشت پربھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، جاری سال کے ابتدائی مہینوں میں پیٹرولیم کی طلب اورکھپت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ معیشت کے دیگرشعبے بھی بری طرح سے متاثرہوئے ہیں۔