رویت ہلال ریسرچ کونسل کی عید الفطر25مئی کی ہونے کی پیشگوئی

133

200519-08-
لاہور (صباح نیوز)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے عید الفطر25 مئی کی ہونے کی پیشگوئی کردی ۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجازمفتی نے بتایا کہ چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے اورغروب شمس وغروب قمرکا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ سے زائد نہ ہوجائے، نیزچاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شوال کا چاند 22 مئی کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر پیدا ہوگا۔