200519-08-
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فرازسے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے عہدیداران کی وڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی اور پرنسپل انفارمشن آفیسر شاہیرہ شاہد بھی شریک ہوئیں ۔ وڈیو کانفرنس میں عارف نظامی،صدر سی پی این ای ،ڈاکٹر جبار خٹک،سیکرٹری جنرل، عارف بلوچ،تنویر شوکت،ایس کے نیازی،نائب صدر، شاہد عارف،ایاز خان، ایکسپریس گروپ،کاظم خان، ڈیلی ٹائمز، انور ساجد، نائب صدر، عبدالرحمن،طاہر فاروقی،جوائنٹ سیکرٹری، عامر محمود ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حید ر امین،شکیل احمد ترابی،ڈاکٹر اعجاز الحق،سابق سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ، نائب صدر، غلام نبی چانڈیو، جوائنٹ سیکرٹری اور دیگر نے شرکت کی۔سی پی این ای کے وفد نے وزیر اطلاعات کو میڈیا صنعت سے وابستہ مسائل سے آگاہ کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کا آغاز کر رہے ہیں جس سے ریلیف ملنا شروع ہو جا ئیگا ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے جوڑا جائے گا۔ایسا میکنیزم بنائے جا رہے ہیں جس سے آئندہ یہ مسائل نہ ہوں اور واجبات ساتھ ساتھ ادا ہوتے جائیں ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اخبارات کا ریجنل کوٹہ ضروری ہے ،نامور صحافی چھوٹے اخبارات سے ابھر کر سامنے آئے۔ نیوز ایجنسیز کے مسائل کا بھی حل کریں گے ۔عید کے بعد ملاقات کا دوسرا سیشن ہو گا ،اتفاق کے ساتھ معاملات پر آگے بڑھیں گے۔