وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

130

200519-08-
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں افغان سیاسی قیادت کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو علاقائی امن، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ ملکی سیاسی صورتحال، معاشی مشکلات اور پارلیمانی معاملات پر بات کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔