سندھ اسمبلی کا اجلاس اب 3 جون کو ہوگا

386

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر صو با ئی سندھ اسمبلی آ غا سرا ج درا نی نے سندھ اسمبلی کا 20مئی برو ز بدھ کو ہو نے والا اجلا س ملتوی کر دیا ہے۔اب سندھ اسمبلی کا اجلا س 3جو ن برو ز بدھ صبح 11بجے ہو گا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس 11 بجے صبح سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر ایوان میں بحث کی جائے گی۔

جبکہ اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے محدود ارکان شرکت کریں گے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے ارکان کورم کا معاملہ نہیں اٹھائیں گے۔

اجلاس میں 91 ممبران شرکت کریں گے، سندھ اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد 168 ہے۔ اجلاس میں سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، شرکت سے قبل اراکین کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔