سندھ حکومت نے بچوں کی آن لائن تعلیم کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی

374

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے محکمہ تعلیم (ایجوکیشن اینڈ لٹریسی) ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کی آن لائن تعلیم کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ ’سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے ایپ متعارف کرادی،
ہےجس کے تحت KG سے پانچویں جماعت تک کے طالب علم گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایپ کو اینڈرائیڈ فون پر پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔سعید غنی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ سندھی، اردو اور انگریزی زبان میں اپنے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کروائیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچےموبائل فون،ٹیبلٹ یا کمپیوٹر پر اب گھر بیٹھے ہی کلاسز میں شامل ہوسکتے ہیں اور وہ اپنے کورس کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

گوگل پلے اسٹور پر یہ ایپ SELD Learning app کے نام سے موجود ہے،جسے موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔