سراج الحق ، امیر العظیم و دیگر کا ڈاکٹر یوسف طارق کی وفات پر اظہار تعزیت

122

200519-08-
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ ،پروفیسر محمد ابراہیم،راشد نسیم،میاں محمد اسلم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،معراج الہدیٰ صدیقی،عبد الغفارعزیز،ڈپٹی جنرل محمد اصغر،اظہر اقبال حسن،حافظ ساجد انور،سید وقاص انجم جعفری،بختیار مانی،حافظ محمد ادریس اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سابق امیر گوجرانوالہ ڈاکٹر یوسف طارق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔سینیٹر سرا ج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی ملک میں غلبہ دین اور اسلامی انقلاب کے لیے وقف کررکھی تھی۔ملک و قوم کے لیے ڈاکٹر محمد یوسف طارق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔