مقبوضہ کشمیر میںکورونا سے خاتون جاں بحق ،مجموعی تعداد13 ہوگئی

132

200519-08-
سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور خاتون کی موت واقع ہوئی ہے جس سے علاقے میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سری نگر کے علاقے حبہ کدل کی رہائشی 29 سالہ خاتون اتوار کے روز سی ڈی اسپتال میں چل بسیں۔ان کی موت کے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔