ابراہیم حیدری میں کومبنگ آپریشن،پولیس کارروائیوں میں3گرفتار

105

کراچی( اسٹاف رپورٹر )حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس کا ابراہیم حیدری میں سرچ اورکومبنگ آپریشن کے دوران علاقے میں پولیس کی بھاری نفری نے د اخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا ،آپریشن مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیااور حراست میں لیے گئے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ سرچنگ کا عمل جاری ہے اور حراست میں لیے جانے والے افراد کو ابراہیم حیدری تھانے منتقل کردیا گیا۔اس کے علاوہ نیپئر پولیس نے دوران گشت گھانچی پاڑہ نزد گھانچی جماعت خانہ نیپئر کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم ڈکیت نبیل بلوچ ولد شبیر احمد کو بمعہ ایک ضرب پسٹل 9MMلوڈ میگزین 4گولیاں زندہ کے گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایسی کا ایک ساتھی ملزم رمضان بلوچ موٹرسائیکل والا فرار ہوگیا ہے۔ادھر اے وی ایل سی پولیس نے دو عادی موٹر سائیکل لفٹرز آصف کھوکھر اور شہریار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سپر مارکیٹ اور گلبہار سے چوری کی گئیں دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔