الخدمت فائونڈیشن نے 365 شائننگ اسٹارز میں عید گفٹس اور عیدی تقسیم کردی

104

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن نے اپنے 365 شائننگ اسٹارز میں عید گفٹس اور عیدی تقسیم کردی۔ اب تک ضرورت مندوں میں 1 ارب 65 کروڑ سے زائد کا راشن تقسیم کر چکی ہے۔ حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام نے کہا ہے کہ ہم صرف اسلام آباد میں اب تک 18 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکے ہیں۔ الخدمت فائونڈیشن کے تحت ملک بھر میں لاک ڈائون کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مستحق افراد میں پکے پکائے کھانے، خشک راشن اور عیدی کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی کشیدہ ہوتی صورتحال کے پیشِ نظر لاک ڈائون نے جہاں ملک کے تمام متوسط و غریب طبقات کو متاثر کیا ہے وہاں یتیم و بے آسرا بچوں اور ان کے خاندانوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ اس صورتحال میں الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد نے اپنے کفالت شدہ 365 بچوں کو راشن پہلے ہی پہنچایا جاچکا ہے۔ یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ایسے سفید پوش مستحق اور نادار افراد کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں۔ الخدمت کے ذریعے ایسے افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کے لیے 0512611911پر رابطہ کرس۔