وزیراعلی سندھ کی عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل

258

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید سادگی سے منائیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی قومی سطح پر عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 27 رمضان کو بنا،1947 میں بھی 27 رمضان کو جمعرات اور اگلے روز جمعتہ الوداع تھا،آج بھی جمعرات اور کل جمعتہ الوداع ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کےدوران 20لوگ کورونا سے وفات پاچکےہیں،مجموعی طورپر336افرادانتقال کرگئے،حقیقت بتانا اور لوگوں آگاہ رکھنامیرافرض ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے14دن بعد کیسز کی تعداد بڑھےگی،کوشش ہےجوصحت کی سہولیات دےسکیں،اپنی عوام کودیں،کوروناکےکیسزاتنےزیادہ نہ ہوں کہ صحت کے نظام بیٹھ جائے،سندھ نے جوٹاسک فورس بنائی اس کافائدہ پورے پاکستان کوہوا۔

سیدمراد علی شاہ نے غلط اعدادوشمار کی جانب اشارہ کیا تو ایک صحافی نے کہا مس رپورٹنگ ہوئی ہے، جس پر مراد علی شاہ بولے ’مس رپورٹنگ نہیں بلکہ فراڈ ہوا ہے، اس پر مزید بات پھر کبھی کروں گا۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ فوادچودھری نے کہہ دیا ہے کہ عید اتوارکوہوگی،اس عید پرفرنٹ لائن پر لڑنے والے لوگوں کوسلام پیش کرتاہوں،یہ عیدکوروناکیخلاف لڑنےوالےلوگوں کےنام کرنا چاہتا ہوں، سندھ میں 7 ڈاکٹرز کورونا سے شہید ہو گئے،ان کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

پولیس کے274جوان کوروناسےمتاثرہوئے،5پولیس اہلکار شہید ہو گئے ، 20 رینجرزکےجوان کورونا کاشکارہوئے،صحافیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، عید پر مسلمان تحفےپیش کرتےہیں،عوام ڈاکٹرزکوعید کاتحفہ کیسےدےسکتےہیں،عید پرعوام سے درخواست کروں گاکہ گھروں پر رہیں،عوام کی احتیاط سے ڈاکٹرزپرکام کاپریشر کم پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کی جانیں بچانےکیلئےسیاست کرتاہوں،مجھ پرالزام ہے کہ میں سیاست کرتاہوں،میری اورمیری کابینہ کی نیت بالکل ٹھیک تھی،وقت بتائےگا،ہم نےکافی حد تک درست فیصلےلیے ہیں۔

لاک ڈاؤن کھلنے کےبعد جس طرح شاپنگ ہورہی ہےسب کےسامنے ہے،کیاکسی نے دیکھاکہ کہیں بھوک کے مسائل ہوئےہوں، میں نےوزیراعظم عمران خان کوخط لکھاکہ فائننس کمیشن غیر آئینی ہے،این ایف سی کے ٹی او آرز بھی غیر آئینی ہیں، فائننس کمیشن کانوٹیفکیشن واپس لیں۔

وزیراعلی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید سادگی سے منائیں،وزیراعظم بھی عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔اس عید کو سادگی سے منائیں ،اس عید پر اگر نئے کپڑے نہیں پہنیں گے تو کوئی مسلئہ نہیں ہوگا۔

مجھ پر کورونا کے حوالے سے جو الزامات لگاتے ہیں انکو وقت آنے پر جواب دوں گا، دیہاڑی دار طبقہ جو متاثر ہوا ہے وہ نئے کپڑے نہیں لے سکتا،امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت ملک بھر میں عید سادگی سے منانے کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا جب اجلا س ہوگا اہم حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا ،اسمبلی فلور پر بتاؤں کا کس کس نے کورونا کے انتظامات کو خراب کرنے کی کوشیش کِی۔اسمبلی میں بتاؤں گا کہ کس کس نے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی کوشیش کی،سب سے زیادہ متاثر کراچی اور دوسرے نمبر پر لاہور متاثر ہوا ہے ،جہاں بیماری پھیل رہی ہے وہاں پر انتظامات کرنا فرض تھا،وقت بتائیے گا کہ ہم نے نیک نیتی سے فیصلے کیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں رہنے والے عید پر گھر نہ جائیں ،خدا نخواستہ کورونا دیہات میں پھیلا تو مزید مشکل ہوگی،شہروں کے مقابلے میں دیہات میں صحت کی سہولیات زیادہ اچھی نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ نیشنل اکنامک کونسل کے سال میں دو اجلاس ہونے ہیں ،مگر دو سال میں ایک اجلاس ہوا،آئین کی مسلسل پامالی کی جارہی ہے ، معاشی حالات کورونا کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہیں نااہلی کی وجہ سے خراب ہوئے۔