سعودی عرب:کروناوائرس کیسز میں 50 فیصد کمی

427

ریاض: سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کے 50 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

العربیہ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 50 فیصد کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے ملک میں کوروناوائرس کیسز کی شرح میں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 ہزار سے زائد کورناوائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 509 افراد میں بیماری کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ سعوی عرب میں 65 فیصد غیرملکی ہیں کوروناوائرس کے مریض ہیں جبکہ 5 فیصد سعودی ہیں۔ سے زائد ہے

سعودی عرب میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 329 سے زائد ہے۔