صحافیوں کیلیے ڈبل سواری پر پابندی کا معاملہ، محکمہ داخلہ سندھ و دیگر کو نوٹس

113

200522-08-
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے صحافیوں اور فورسز پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق دائر درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہو ئے ر یمارکس میں کہا ہے کہ بتایا جائے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی ہے یا نہیں؟ در خواست گزار عمیر ا نجم نے مؤقف اپنایا کہ شاپنگ مالز، مارکیٹ کھل گئیں مگر صحافیوں پر ڈبل سواری پر پابندی تاحال جاری ہے، صحافیوں پر ڈبل سواری کی پابندی سے نوکریوں کو خطرہ ہے، صحافی کم تنخواہ یا فتہ ہے وہ رکشہ اور گاڑیوں کا کرایہ ادا نہیں کرسکتے لہٰذا پابندی ختم کی جائے، عدالت نے سندھ حکومت کو صحافیوں اور فورسز پر ڈبل سواری پر پابندی سے متعلق نظر ثانی کا حکم دیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ نے نظر ثانی کے بجائے نیا نوٹیفکیشن جاری کرکے فورسز اور صحافیوں پر پابندی عاید کردی، پابندی قانونی اور انسانی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا سندھ حکومت کا آرڈیننس آچکا ہے اب کوئی میڈیا ہاؤس ملازمین کو برطرف کرتا ہے تو ان کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، درخواست گزار نے بتا یا کہ آرڈیننس کے باوجود مختلف اداروں سے ملازمین کو نکالا جارہا ہے، فاضل جج نے مزید ر یمارکس میں کہا کہ سندھ حکومت آرڈیننس پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہے جو ادارہ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔