اربوں روپے کی کرپشن :عثمان سعید کے ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع

222

200522-08-
لاہور (نمائندہ جسارت)احتساب عدالت لاہور نے نیشنل بینک میں اربوں روپے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کر دی۔ملزم عثمان سعید کو کورونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا، عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹرپیش ہوئے اور ریفرنس کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ نائب صدر نیشنل بینک عثمان سعید نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے کی خورد برد کی تھی اور جعلی دستاویزات بنائی تھیں، ملزم کیخلاف شکایات موصول ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کیخلاف ریفرنس تیار کیا جا رہا ہے ،جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع کر دی۔