گورنر ہائوس میں’’ وال آف ہیروز ‘‘ بنائی جائے گی ، گورنر پنجاب

153

200522-08-
لاہور(نمائندہ جسارت ) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ لازمی پڑھانے کاحتمی پروگرام تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں 10ملین روپے سے زاید کے فنڈز دینے والوں کو خر اج تحسین پیش کرنے کے لیے گورنر ہائوس لاہور میں’’وال آف کورونا ہیروز‘‘بنا ئی جائیگی اور ایسے افراد کو صدر اور وزیر اعظم تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیں گے،پی ڈی این کے پلیٹ فارم سے 300کروڑ روپے کا راشن غر یب خاندانوں میں فراہم کر چکے ہیں ۔ وہ گور نر ہائوس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر نیاز احمد ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر بشریٰ متین سمیت یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے ساتھ پر یس کانفر نس کر رہے تھے ۔گور نرنے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب کے بعد دیگر صوبوں میں بھی قر آن پاک تر جمے کیساتھ پڑ ھانے کے پروگرام کا آغاز کیا جائیگا ۔ علاوہ ازیں میاں مصباح الر حمن اور نعمت کمپنی کے خالد غازی کی جانب سے پی پی ایزکٹس،ماسک اور سینی ٹائزر سمیت5ملین روپے کا سامان گور نر پنجاب کے حوالے کیاگیا جبکہ گور نرنے قصور کے ڈاکٹروں کیلیے حفاظتی سامان دیا۔ اس موقع پر گور نرنے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگ ایسے آئے ہیں جیسے کورونا کو فتح کرلیاہو، اگر کورونا سے ہلاکتیں بڑھیںتو ذمے دار22کروڑ پاکستانی ہوں گے ۔