جمعۃ الوداع اور عید کے اجتماعات کے لیے کمشنرز کو ہدایات جاری

340

کراچی(نامہ نگار خصوصی) حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں جمعۃ الوداع اور نماز عید کے لیے ضروری  ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ نے جمعۃ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایات کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ نمازعید کے جتماعات کے لیے 20 نکاتی ایس او پی پر عمل کرایا جائے، نماز عید کے لیے مقررہ مقامات کی قبل ازوقت نشاندہی کی جائے جمعۃ الوداع، نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے بھی رمضان المبارک کے آخری ایام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے‘مارکیٹوں، بازاروں، بس اسٹینڈ،انٹرسٹی ہائی ویز، قبرستان کے اطراف سیکورٹی کو یقینی بنایاجائے۔ وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں ایس اوپی پر عمل درآمد کے لیے علما کرام سے رابطہ کریں۔