سندھ حکو مت نے عوام کا استحصال اور صوبے کو پسماندہ کردیا‘متحدہ

97

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)متحد ہ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کی متعصب حکو مت نے عوام کااستحصال اورصوبے کو پسماندگی میں دھکیل دیا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مختلف محکموں میں 151افسران کی تعینا تی کی ، جس میں ایک بھی اردو بو لنے والا شامل نہیں،یہ حکو مت گز شتہ 13سال سے سندھ پر حکمر ان ہے لیکن 3کر وڑ سے زائد کا شہر کر اچی 70فیصد وفاق کو اور 90 فیصد سندھ کو کما کر دیتا ہے وہ شہر تبا ہ حالی کا شکا ر ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ شہر ی علا قوں کے ساتھ ہو نے والی زیا دتی کا نو ٹس لے۔