وفاق کالجز اور جامعات کے تمام بچوں کوپروموٹ کرے ، فاروق ستار

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ تنظیم ( ایم کیو ایم پاکستان ) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے وڈیو پیغام کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت سے تعلیمی نظام کے لیے اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی نظام کے متاثر ہونے پر ارباب اختیار خاص طور پر وزیراعظم عمران خان اور انکی کابینہ کی توجہ چاہتا ہوں۔ یہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے کہ جو وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں تعلیمی ادارے آتے ہیں جامعات اور کالجز اور ان جامعات کے ساتھ وابستہ درس گاہیں ہیں وہ اس پالیسی کے منتظر ہیں جو سندھ حکومت نے یہ پالیسی دے دی کہ ہر جماعت کے بچوں کو چاہے اسکول ،کالج یا یونیورسٹی میں ہوں اگلے گریڈ میں پروموٹ کر دیا جائے،ان ہنگامی حالات اور موجودہ صورتحال میں اس سے بہتر اور اچھی پالیسی کوئی اور نہیں ہو سکتیا۔ وفاقی حکومت کو بھی جلد از جلد اس پالیسی کو اختیار کر کے اسکا اعلان کرنا چاہیے کیونکہ اعلان نہ ہونے سے بہت سارے انسٹیوٹس کا نقصان ہو رہا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان اس بات کو سمجھیں گے اور پالیسی کا اعلان کریں گے امتحانات کی ایس او پی نہیں بن سکتی ،امتحانات اگلے سال لے لیں گے ۔