سندھ ہائیکورٹ:گیس قیمتیں‘ اوگرا‘ایس ایس جی سے جواب طلب

69

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سی این جی کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے سندھ سی این جی اینڈ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی دائردرخواست پر آئندہ سما عت پر اوگرا اور ایس ایس سی جی کو نو ٹس جاری کر تے ہو ئے جواب طلب کرتے ہو ئے سماعت 9 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔ در خواست گزار نے بتا یا کہ ایس ایس سی جی نے نوٹس وصول نہیں کیے نہ ہی جواب جمع کرایا۔ و کیل صفا ئی نے کہا کہ عالمی سطح پر آئل کی مارکیٹ کریشن کر گئی ہے جبکہ پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنی پڑتی ہے۔ درخواست گزارکے و کیل محسن شہوانی نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 2 ماہ میں 40سے 50 روپے کمی کردی ہے جبکہ سی این جی پاکستان کی لوکل پیداوار ہے، سی این جی اس وقت بھی 123 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، وفاقی حکومت کو سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیا جائے۔