بدقسمت طیارے کے مسافروں میں معروف ماڈل زارا عابد بھی شامل

743

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بدقسمت طیارہ حادثے کے مسافروں میں نامور پاکستانی فیشن ماڈل زارا عابد بھی شامل تھیں ، تاہم ان کے حوالے سے کوئی حتمی اطلاع سامنے نہ آسکی ہے۔

ماڈل کے اہل خانہ کراچی کے اسپتال میں موجود ہیں تاہم ابھی تک انہیں زارا عابد کے متعلق کوئی حتمی اطلاع معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب سابقہ ماڈل اور کیٹ واک پروڈکشنز کی سی ای او فریحا الطاف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہماری فیشن ماڈل زارا عابد حادثے کا شکار پی آئی اے کی پرواز کے مسافروں میں شامل تھیں۔