زرداری کو کورونا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا

118

200522-08-
کراچی( آن لائن ) سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کوروناوبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا تاہم بچوں اور دیگر اہم افرادکو ان سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر نے کی اجازت ہوگی۔ نجی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری دل، شوگر، بلڈ پریشر، ہاتھوں میں رعشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔بتایا گیا کہ 13 دسمبر 2019ء کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاعلاج کے لیے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔