وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف کرنیکا اعلان

134

200522-08-
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے فیصلے سے تقریباًایک ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف ہوںگی ۔انسداد دہشت گردی اورملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ6ماہ سے کم سزا والے قیدی سی آر پی سی کی دفعہ 401کے تحت سزا ئوںمیںمعافی کے حقدار ہوںگے۔75فیصد سے زائد سزا کاٹنے والی قیدی خواتین جن کوماضی میںسزا نہ ملی ہوان کو بھی سزاؤں میں معافی ملے گی جبکہ ایک سال قید یا کم سز ا کے تحت جیلوں میں بند خواتین اوربچوں کی سزائیں بھی معاف کردی جائیں گی۔جرمانے اوردیت وغیرہ اداکرنے کی استطاعت نہ رکھنے والے ایسے قیدی جو اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں انکی سزائیں بھی معاف کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان پریزن رولز1978کی شق216کے تحت قیدیوں کی سزاؤں میں 60دن کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔